برٹنی سپئیرزکی” آئی میٹ مائی مددر شو“ میں واپسی

منگل 13 مئی 2008 17:12

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13مئی2008 ) ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ برٹنی سپئیرزکی” آئی میٹ مائی مددر شو“ میں واپسی ، برٹنی اس شو میں تیسری بار حصہ لے رہی ہیں اس سے پہلے وہ دو بار اس شو میں حصہ لے چکی ہیں جو کہ لوگوں کے درمیان بے حد پسند کی گیا تھا۔

(جاری ہے)

کیرگ تھومس کے اس کامیڈی شو میں برٹنی کی واپسی لوگوں کے لئے باعث خوشی ثابت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے برٹنی نے کہا کہ وہ اس شو میں اپنے چاہنے والوں کے لئے واپس آئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار اس شو کو کیا تھا تو انہیں لوگوں سے بہت پذیرائی ملی تھی چنانچہ انہوں نے ایک پھر اس شو میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔