امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

اوونز میں بچوں کو جلانے ،عصمت دری کی خبریں جھوٹی ہیں،غزہ میں جو35ہزار افراد مارے گئے ان کا کیا ہوگا ،سوزن سارینڈن

پیر 29 اپریل 2024 23:31

امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) معروف امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی حامی ولاگر کیرن پکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نے امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن سے سوالات کیے کہ آپ سیزفائر نا گانے کی گلوکارہ اور نغمہ نگار بھی ہیں، مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ حماس نے 7اکتوبر کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے ہر معاہدے کو مسترد کر دیا ہی ،اس کے جواب میں سوزن نے کہا کہ کیونکہ وہ بہت ہی بے کار ڈیلز تھیں، انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف حماس کا نام نہیں ہے۔

سوزن سارینڈن نے حماس کی جانب سے ریپ کرنے اور بچوں کو قتل کرنے کے اسرائیلی و بھارتی اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اوونز میں بچوں کو جلانے اور عصمت دری کی خبریں سب جھوٹ ہیں۔سوزن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالے ہزاروں فلسطینیوں کا بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو 35ہزار افراد مارے گئے ہیں ان کا کیا ہوگا ،آخر میں سوزن نے سوال پوچھنے والی لڑکی کو کہا کہ اپنے مطالعے میں اضافہ کرو۔