Live Updates

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی

کامیڈی فلم ہیپی پٹیل میں نظر آئینگے، شوٹنگ گوا میں شروع

پیر 29 اپریل 2024 23:31

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان 9سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی کے مطابق عمران خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم انڈسٹری میں واپسی پر غور کر رہے تھے ،تاہم خبرہے کہ وہ اپنے ماموںعامر خان کے پروڈکشن ہائوس کی جانب سے بنائی جانے والی کامیڈی فلم ہیپی پٹیل میں جلوہ گر ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ویر داس اس فلم کے ذریعے ہدایتکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گوا میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عمران خان اس وقت سے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات