غریب عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پر دس ارب کی سبسڈی دیں گے ،وزیرخزانہ پنجاب

منگل 17 جون 2008 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2008ء) پنجاب کے وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب عوام کو آٹا، خوردنی تیل اور دالوں کی سستی فراہمی کے لیے دس ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ مستحقین کا تعین ٹاسک فورس کرے گی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب دوست بجٹ تیار کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کو پرائمری سطح پر پہلی مرتبہ بجٹ میں فوکس کیاگیا ہے اور تیس ارب روپے تعلیم کے لیے مختص کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل تعلیمی اداروں سے سیلف فنانس اسکیم کا خاتمہ کردیاگیا تاکہ میرٹ کی حوصلہ افزائی ہو ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا اور عدلیہ کو دیگر سہولتیں بھی فراہمی کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ جو منصوبے سابق حکومت نے شروع کئے تھے ان پر کام جاری رہے گااور جومنصوبے شروع نہیں ہوسکے ان پر نظرثانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :