سیکرٹری الیکشن کمیشن کو معطل کیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر۔ محمد دلشاد نے عہدے کے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے، درخواست گزار کا موقف

ہفتہ 12 جولائی 2008 15:48

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12جولائی2008 ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد کو معطل کرنے کی رٹ دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شاہداورکزئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے عہدے کے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے۔ان کا موقف ہے کہ کنور محمد دلشاد نے شہباز شریف کے حوالے سے بیان دیا تھاکہ انہوں نے بھکر والی نشست چھوڑ کر راولپنڈی والی نشست رکھ لی ہے ، جبکہ ایسا نہیں تھا، لہذا سیکرٹری الیکشن کمیشن کو معطل کر کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 10 میں ضمنی انتخابات کو روکا جائے ۔ رٹ پر مزید سماعت پیر 14 جولائی کو ہوگی۔