پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نیویارک منتقل کردیا گیا، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایف بی آئی اور نیویارک پولیس حکام کا دعویٰ، امریکی خفیہ ایجنسی نے ای میل کے ذریعے منتقلی سے متعلق آگاہ کیاہے ، فوزیہ صدیقی
منگل 5 اگست 2008 11:43
(جاری ہے)
امریکی حکام کے مطابق امریکی افسر کی جوابی فائرنگ سے عافیہ صدیقی زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے عافیہ صدیقی کو گورنز غزنی کے دفتر کے باہر سے سترہ جولائی دوہزار آٹھ کو دستاویز کے ہمراہ گرفتا ر کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ دستاویز میں بم بنانے سے متعلق ہدایات درج تھیں۔ دوسری جانب عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ نے کہاہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے عافیہ صدیقی کو امریکہ منتقل کرنیکی تصدیق کردی ہے ۔ فوزیہ صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام کی جانب سے انہیں ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ منتقل کردیا گیا ہے اور آج انہیں عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ امریکی حکام کی جانب سے بھیجی جانیوالی ای میل میں ان پر مختلف نوعیت کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں جو بے بنیاد ہیں۔ ادھر امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سفارتیا حلقوں تک رسائی دلانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں واشنگٹن سے نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق حسین حقانی نے بش انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سفارتی حلقوں تک رسائی کی اجازت دی جائے تاکہ ان کا موقف سامنے آسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.