آصف زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد ملک میں جمہوریت کو فروغ اداروں کو استحکام ملے گا ‘شہباز شریف

منگل 9 ستمبر 2008 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔9ستمبر 2008ء ) پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد ملک میں جمہوریت کو فروغ اداروں کو استحکام ملے گا اور انصاف کا بول بالا ہو گا منگل کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بہت مبارکباد دن ہے پوری قوم نے ساڑھے آٹھ سال قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں آمریت کا خاتمہ ہوا ہے اور اب جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا ادارے مستحکم ہوں گے اور نظام آگے بڑھے گا-انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب ملک میں انصاف کا بولا بالا ہو گا-