لاڑکانہ کے قریب جدید اسلحے سے لیس مسلح افراد کی جانب سے شب خون‘ نیند میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک
منگل 9 ستمبر 2008 21:42
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بہرام تھانے کی حدود شہر بہرام میں منگل کی شب علی حیدر مگسی کے گھر میں جدید ہتھیاروں سے مسلح افراد نے دھاوا بول کر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جس کے باعث مالک مکان 55 سالہ علی حیدر مگسی اور ان کی دو بیویاں مسماة 55 سالہ نواب خاتون اور 50 سالہ نور خاتون موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مقتول کا 15 سالہ پوتا نظام الدین ولد عبدالنبی مگسی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم گرفتاری کوئی عمل میں نہیں آئی۔ ملزمان کی سفاکانہ کارروائی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے پر ڈی پی او قمبر شہداد کوٹ پرویز عمرانی نے بتایا کہ پولیس کارروائی کررہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.