او آئی سی رابطہ گرو پ آئندہ اجلاس میں بھارت سے او آئی سی کے مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کریگا  عزت کامل مفتی ،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں  بھرپور حمایت کرتے ہیں  پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 16 ستمبر 2008 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2008ء) اسلامی کانفرنس کی تنظیم (اوآئی سی)کے سیکرٹری جنرل کے کشمیر کے بارے میں خصوصی نمائندے عزت کامل مفتی نے کہا ہے کہ او آئی سی رابطہ گرو پ آئندہ اجلاس میں بھارت سے او آئی سی کے مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کریگا  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور ہم ا ن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں و ہ منگل کو یہاں کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سر دار عتیق احمد خان سے ملاقات کے دور ان ان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے عزت کامل مفتی نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول،مقبوضہ کشمیر اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اوربحالی کے کاموں کے بارے میں رپورٹ مرتب کر کے ایک ہفتہ بعد نیویارک میں منعقد ہونے والی اسلامی کانفرنس کی تنظیم کی وزراء خارجہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی جس پر مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ،پاکستان کے کشمیر بارے حل کے موفق کی تائید کرتے ہیں،حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی اطمینان بخش ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفد نے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں کی نقل و حرکت کی موجودہ صورتحال ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی فوج کا ظلم و بربریت اور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا اور اس پر ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے ایک ہفتہ بعد نیو یارک میں ہونے والی او آئی سی کے نمائندہ ممالک کے وزراء خارجہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی اور سفارشات طلب کر کے مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کانفرنس میں یہ قراردادبھی پیش کی جائے گی کہ تما م رکن ممالک بھارت کو مجبور کریں کہ وہ او آئی سی کے ایک خصوصی وفد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرے تا کہ وفد خو د جا کر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے اور اس پر رپورٹ مرتب کر سکے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں اور کشمیر بارے پاکستان کے موفق کی او آئی سی کے تما م رکن ممالک تائید کرتے ہیں پاکستانی حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کی مدد کی ہے اور صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیریوں کی نقل و حرکت ،اعتماد سازی اور اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی سطح پر اقدامات قابل تحسین ہیں ۔