پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات سے پوری طرح استفادہ کرنے کا خواہش مند ہیں، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 27 ستمبر 2008 20:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2008ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات سے پوری طرح استفادہ کرنے کا خواہش مند ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرگزشتہ روز جاپانی ہم منصب ہیروفومی ناکاسونے سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خارجہ قریشی نے پاکستان کی مشرقی ایشیاء پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کو اہم اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات سے پوری طرح استفادہ کرنے کا خواہش مند ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال پاکستان کی اقتصادی امداد دو گنا کرنے اور فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس میں شرکت پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید جاپانی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :