میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت

ہفتہ 23 مئی 2026 23:25

میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2026ء) بھارتی اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی۔کنگنا رناوت کی حالیہ تصویر سے اس وقت سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی جب وہ سبز چوڑیوں اور گلے میں منگل سوتر (ہندو مذہب میں خاتون کے شادی شدہ ہونے کی علامت سمجھا جانے والا ہار) پہنی نظر آئیں۔ اس روایت پسندانہ انداز نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید کنگنا رناوت نے خفیہ طور پر شادی کر لی۔

(جاری ہے)

تاہم کنگنا نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خفیہ شادی نہیں کریں گی اور یہ صرف ان کے کردار کا حصہ تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روایتی لباس، منگل سوتر اور چوڑیاں پہنے دکھائی دیں۔ساتھ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں شہر میں روزانہ شوٹنگ کر رہی ہوں، کسی نے کردار کے میک اپ کے ساتھ یہ تصویر لے لی اور اب مجھے بیشمار فون کالز آ رہی ہیں۔ لیکن شادی شدہ عورت کے لٴْک پر اتنا بڑا ہنگامہ کیوں اداکار ہر طرح کے کردار ادا کرتے ہیں، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی، وعدہ ہے۔‘