بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
فیشن ویک یکم جون سے سات جون کو مصر میں ہوگا۔لاہور میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے ساتھ ایک فیشن شو بھی کروں گی
عمر جمشید
ہفتہ 23 مئی 2026
17:30
(جاری ہے)
اس موقع پر شوبز، فیشن، میڈیا اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی موجود تھیں.پریس کانفرنس میں لاہور پریس کلب کی نائب صدر مدیحہ الماس ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، محسن جعفر ، عاطف انصاری ، عاکب انصاری موجود تھے۔
آمنہ انعام نے کہا کہ انہیں دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز جیسے London Fashion Week، Paris Fashion Week، Milan Fashion Week، Dubai Fashion Week اور New York Fashion Week میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں ان کے ملبوسات اور تخلیقی ڈیزائنز کو بین الاقوامی سطح پر بے حد سراہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیویارک فیشن ویک میں انہیں “بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ” سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ حال ہی میں ان کے ڈیزائنز کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ملبوسات کو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک کی معروف شخصیات نے بھی زیب تن کیا۔ معروف اداکار عمران عباس، بھارتی گلوکار Guru Randhawa اور مس یونیورس Harnaaz Sandhu کی جانب سے ان کے ڈیزائنز کی ماڈلنگ نے عالمی فیشن انڈسٹری میں پاکستانی فیشن کو نئی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ڈیزائنز میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی و مغربی فیشن کے حسین امتزاج کو اجاگر کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص سامنے آسکے۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ انعام نے کہا کہ وہ اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف ثقافتی تقریبات، خواتین کی فلاح و بہبود کے پروگرامز اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیشن صرف خوبصورتی کا نام نہیں بلکہ یہ ثقافت، شناخت اور معاشرتی شعور کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
انہوں نے نوجوان فیشن ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید عالمی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھیں مگر اپنی ثقافتی شناخت اور مشرقی روایات کو ہرگز فراموش نہ کریں کیونکہ یہی چیز پاکستانی فیشن کو دنیا بھر میں منفرد بناتی ہے۔دنیا میں جہاں جہاں فیشن ویک میں منعقد ہوتے ہیں ہم ان کے پراڈکٹ کو سیل کرنے میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر آمنہ انعام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستانی فیشن، ثقافت اور نوجوان ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی جبکہ فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیتی رہیں گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم
-
ممبئی میں رنبیر کپور کی فلم ’’رامائن‘‘کے سیٹ پر آتشزدگی
-
بھارتی انفلوئینسر مد سندھو کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیے جانے کا انکشاف
-
میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، یامی گوتم
-
معروف بھارتی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
-
راکھی ساونت اور صبا قمرکی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی
-
81 سالہ جاوید اختر کو 4 اکتوبر کو ممبئی میں قیام کرتے ہوئے 6 دہائیاں مکمل ہو گئیں
-
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں
-
پاکستانی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائیر آسکرز 2027 کیلئے منتخب
-
شلپا رائو کا نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر منفرد خراجِ عقیدت
-
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کومداحوں سے بچھڑے 5برس بیت گئے
-
فلم گلو کار مسعود رانا کی برسی 4اکتوبر کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.