شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری

پیر 25 مئی 2026 17:46

شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) فٹ بال اور میوزک کے شائقین کا انتظار ختم، لاطینی پاپ اسٹار شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے آفیشل گانے ’’Dai Dai ‘‘کی شاندار ویڈیو جاری کردی گئی۔گانے کی ویڈیو میں نائجیرین سپر اسٹار برنا بوائے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیونل میسی، ایرلنک ہالینڈ، کیلیان مباپے اور ہیری کین سمیت فٹ بال کے عالمی ستاروں نے ویڈیو کو چار چاند لگا دیئے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا)کے اعلان کردہ پلان کے مطابق 2026ء کا ورلڈ کپ باضابطہ طور پر 11 جون سے شروع ہوگا اور 19 جولائی تک چلے گا۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 32سے بڑھ کر 48ہونے کی وجہ سے یہ پچھلے کئی ٹورنامنٹس کے مقابلے لمبا ورلڈ کپ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :