ایران نے پاکستان کے زلزلے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کردی

اتوار 2 نومبر 2008 20:44

تہران (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02نومبر2008 ) ایران نے پاکستان کے زلزلے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ایک کھیپ روانہ کردی ۔یہ بات ”پریس ٹی وی “نے ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے عہدیدار غلام رضاحقیقی کے حوالے سے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاگیاکہ صوبہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے بھیجے گئے امدادی سامان میں خیمے اورپانچ ہزارکمبلوں کے علاوہ دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران ایک میڈیکل ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے بھی تیار ہے ۔واضح رہے کہ بلوچستان کوآفت زدہ قرار دے دیاگیاہے اورعالمی برادری سے امداد کی اپیل کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :