القاعدہ کی سینئر قیادت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہی موجود ہے ، عالمی امن کی خاطر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

منگل 4 نومبر 2008 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریا س کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ کی سینئر قیادت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہی موجود ہے اور عالمی امن کی خاطر اسے ہر گز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے ملاقات کے بعد امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں جنرل پیٹریاس نے کہا کہ امریکا ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی حساس اداروں کے چند لوگوں عسکریت پسندوں کے پسندوں سے رابطوں کا معاملہ امریکا پہلے بھی اٹھاتا رہا ہے تاہم حالیہ دورے میں پاکستانی قیادت سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں کے حوالے سے سوال پر جنرل پیٹریاس نے کہاکہ ہر ملاقات میں یہ معاملہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر زیر بحث آیا تاہم فریقین کو عسکریت پسندوں کے حقیقی خطرات کا احساس اور ادراک ہے۔ ایک سوال پر جنرل پیٹریاس نے کہا کہ امریکا ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں سے پاکستانی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :