وزیر اعلی پنجاب کی صدارت میں خصوصی اجلاس ‘لاہورکے تمام پارکوں میں داخلہ فیس کو ختم کر دیا گیا

ہفتہ 15 نومبر 2008 14:59

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15نومبر2008 ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلی میں خصوصی اجلاس ‘صوبائی دارالحکومت کے تمام پارکوں میں داخلہ فیس کو ختم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر اعلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری طور پر لاہور کے تمام پارکوں میں داخلہ فیس کو ختم کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :