میانوالی-ڈینگی وائرس میں مبتلا18سالہ نوجوان لاہور کے سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 18 نومبر 2008 13:30

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18نومبر 2008 ء) ڈینگی وائرس میں مبتلا18سالہ نوجوان لاہور کے سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق نواحی تحصیل پیلاں کارہائشی محمد افضل (مرحوم)کے اٹھارہ سالہ جوانسال بیٹے جمال احمد کو ڈینگی بخاری کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے ڈاکٹرزنے مکمل میڈیکل چیک اپ کے بعد سروسز ہسپتال لاہور بھیج دیا جہاں اس کے لیباٹریز ٹیسٹ کے بعد مذکورہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ہسپتال میں داخل کرلیا مذکورہ نوجوان کی حالت تشویشناک رہی اس دوران مذکورہ نوجوان کابخار نہ اترا اوروہ گزشتہ روز سروسز ہسپتال لاہور میں چل بسا۔

متعلقہ عنوان :