حکومت اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری اور دہشتگردی کو او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے ‘میاں نوازشریف ۔۔۔18فروری کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ‘پرویز مشرف کے تمام غیر آئینی اقدامات کا خاتمہ ضروری ہے ‘رہنماؤں سے گفتگو
جمعہ 9 جنوری 2009 14:25
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز رائے ونڈ جاتی عمرہ میں سندھ اور مختلف علاقوں سے آنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ 18فروری کو پاکستانی عوام نے ملک میں تبدیلی کیلئے جمہوری قوتوں کو ووٹ دیئے تھے لیکن ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کی وجہ سے عوام مایوس ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہو سکا اور آج تک بجلی کے بحران کا مسئلہ بھی حل نہیں ہوا جس سے نہ صرف ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس آف پاکستان ہوتے تو ملک میں یہ تمام بحران پیدا کرنے والے ضرور انصاف کے کٹہرے میں آتے ۔ مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل اور ملک میں آئین قانون کی حکمرانی اور انصاف کیلئے ہی معزول ججز کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سترویں ترامیم اور 58ٹو بی سمیت پرویز مشر ف کے تمام غیر آئینی اقدامات کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا اور آج پاکستان کو جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے کہ پرویز مشرف کی پالیسیوں اور انکے اقدامات کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے تمام عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 12جنوری کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کیا جائے ۔ میاں نوازشریف نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خاموش رہنے کی بجائے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی دہشتگردی کے معاملے کو او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.