قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، شریف برادران کی نا اہلی، پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ پر بحث کی جائے گی

ہفتہ 28 فروری 2009 11:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28فروری 2009 ء) پنجاب میں گورنر راج کا نفاذ ،سیاسی صورتحال پر بحث اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس وفاقی کابینہ نے طلب کیا ہے تاکہ اس میں سپریم کورٹ کی جانب سے شریف برادران کو نااہل قرار دینے کے بعد ملک میں پیدا ہونیوالی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے بحث کی جا سکے گی اور ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جن پر عمل درآمد کرنے سے سیاسی صورتحال کو معمول پر لایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں شریف برادران کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دینے پر افسو س کا اظہار کیا گیا تھا تاہم کابینہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا نااہلیت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔