مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

منگل 3 مارچ 2009 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2009ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ تمام اہم قومی امور پروسیع تر اتفاق رائے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ دوبڑی سیاسی جماعتوں کے مابین مصالحت کیلئے مولانا فضل الرحمن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمن نے اس ضمن میں وزیراعظم کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔