عامر خان نے سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی

بدھ 25 مارچ 2009 14:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ ۔2009ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے سگریٹ پینے سے توبہ کر لی ، عامر اپنے مداحوں سے پہلے بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں تاہم وہ اس کی پاسداری نہیں کر سکے ۔ ذرائع کے مطابق عامر نے گزشتہ تین ماہ سے سگریٹ کو نہیں چھوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں کریں گے اوراس کی پاسداری کرتے ہوئے عامر خان نے تین ماہ سے سگریٹ نہیں پی ، عامر اپنے بیٹے کی بہترین تربیت کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے مستقل سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔

عامر خان کو ایک عرصے کے بعد فلم ”گھجنی “ کی ریلیز کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا موقع ملا اور اس دوران جنید نے عامر کی سگریٹ کی عادت چھڑا دی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار عامر اپنے مداحوں سے سگریٹ چھوڑنے کا وعدہ کر چکے ہیں تاہم فلم ”تارے زمین پر “ اور ”گھجنی “ کی ریلیز کے وقت انہوں نے دوبارہ سگریٹ پینا شروع کر دیے ۔ عامر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ اپنی فلموں کی ریلیز کے وقت وہ بہت پریشان ہو جا تے ہیں جس کی وجہ سے سگریٹ پیتے ہیں ۔