اسٹیج پر چار دہائیوں تک اداکاری کا سکہ جمائے رکھنے والے اداکار حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کنارہ کشی اختیار کرنے لگے،ان اداکاروں میں امان اللہ‘ سہیل احمد‘ خالد عباس ڈار‘ مستانہ‘ ببو برال ‘ ذوالقرنین حیدر‘ جاوید حسن ‘ قوی خان‘ مسعود اختر اور دیگر شامل ہیں

پیر 13 اپریل 2009 16:45

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اپریل 2009 ء)اسٹیج ڈراموں میں تین سے چار دہائیوں تک اپنی اداکاری کا سکہ جمائے رکھنے والے اداکار موجودہ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کنارہ کشی اختیار کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسٹیج کی دنیا میں تین سے چار دہائیوں تک راج کرنے والے فنکار موجودہ اسٹیج ڈرامے سے دلبرداشتہ ہو کر اسٹیج ڈرامہ سے دور ہوتے جارہے ہیں ان میں اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کا خطاب حاصل کرنے والے امان اللہ‘ سہیل احمد‘ خالد عباس ڈار‘ مستانہ‘ ببو برال ‘ ذوالقرنین حیدر‘ جاوید حسن ‘ قوی خان‘ مسعود اختر‘ خیام سرحدی‘ اورنگزیب لغاری ‘ منیر نادر ‘ خالد بٹ ‘ پرویز رضا اور عمر شریف شامل ہیں ۔

ان اداکاروں نے اسٹیج ڈرامے کو ایک نئی جدت سے روشناس کرایا اور مدتوں اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے رہے لیکن موجودہ حالات میں یہ لوگ اسٹیج ڈرامے سے دور ہو گئے ہیں ۔ ان سینئر فنکاروں نے تیس سے چالیس برس تک اسٹیج پر ایک عرصے شائقین کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا اور یہ فنکار کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں کامیابی کی علامت تصور کئے جاتے تھے مگر موجودہ تھیٹر سے مایوس ہو کر اب یہ اسٹیج ڈرامے سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔