ڈیرہ بگٹی:سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ہفتہ 30 مئی 2009 11:56

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30مئی 2009 ء) بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کری جس سے پیر کوہ پلانٹ میں گیس کی پیداوار متاثر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل زرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈیرہ بگٹی سے ستائیس کلومیٹر دور پیر کوہ کے علاقے میں کنووں سے آنے والی سولہ انچ قطرکی پائپ لائن کودھماکہ خیزموادلگاکراڑا دیا، جس سے مختلف کنووں سے پیر کوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ،دھماکہ کے نتیجے میں پائپ لائن کے سات فٹ ٹکڑے کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :