عوام کا جینا مزید مشکل ہوگیا، تاجروں سمیت حقوق سے محروم طبقوں کے ساتھ ہیں، پرویزالٰہی
جمعہ 3 جولائی 2009 20:37
(جاری ہے)
اس موقع پر سینٹر کامل علی آغا، میاں منیر احمد، حاجی محمدحنیف، شیخ عمر حیات بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے تاجر وں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہر شعبہ زندگی کے مسائل و مشکلات سے چشم پوشی ترک کر دیں اور اپنی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں سے ان کے مسائل بڑھانے کی بجائے ان کے مطالبات پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور میں بجلی پیدا کرنے کی استعداد 17 ہزار میگاواٹ تھی اور 1500 میگاواٹ بجلی فالتو تھی اگر حکومت تیل کمپنیوں کو ادائیگی کر تی تو لوڈشیڈنگ سے جان چھوٹ سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگ قیمتوں کو اپنے پرانے دور کی سطح پر لانے کے دعوے کرنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن وہ اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے دور میں 117ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جنوبی پنجاب میں فراہم کئے گئے اس طرح جنوبی پنجاب میں دیگر تمام حکومتوں کے مجموعی فنڈز سے زیادہ خرچ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں کارڈیالوجی سنٹر بنایا گیا لاہور کی طرح 1122کی سہولت ملتان بہاولپور رحیم یار خان میں فراہم کی۔ موجودہ حکومت کے جنوبی پنجاب کیلئے مختص کردہ ترقیاتی فنڈز زکواة فنڈز سے بھی کم ہیں جنوبی پنجاب کے لوگ اس وقت مشکلات کا شکار ہیں ان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے میں نے اسمبلی میں رحیم یار خان کی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری واحدحکومت تھی جس نے پسماندہ علاقے میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بلاامتیاز ماہانہ وظیفہ شروع کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.