پاکستان نژاد جرمن باشندے علیم کو آٹھ سال قید کی سزا

پیر 13 جولائی 2009 20:28

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی ۔2009ء) جرمنی کی عدالت نے پاکستانی نژاد جرمن باشندے علیم کو آٹھ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔برلن کی عدالت نے سینتالیس سالہ علیم کو جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنا ئی۔

(جاری ہے)

علیم کو فروری میں دو ہزار آٹھ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہاگیا تھا کہ علیم نے جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کے ارکان کو اڑتیس ہزار ڈالر فراہم کئے اور دہشت گردوں کے کیمپ میں بم بنانے کی تربیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :