سبزیاں کھانے والے افراد کینسرسے زیادہ محفوظ رہتے ہیں، رپورٹ

منگل 21 جولائی 2009 13:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء)گوشت کی نسبت زیادہ سبزیاں کھانے والوں کو بعض اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا میں کینسر کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبزیاں کھانے والے افراد کنیسر سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اور نیوزی لینڈ کے ماہرین پر مشتمل تحقیقی ٹیم نے ساٹھ ہزار افراد کے کھانے کی عادات کا مطالعہ کیا جن میں صرف گوشت کھانے والے، صرف مچھلی اور صرف سبزیاں کھانے والے افراد شامل تھے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ صرف سبزیاں کھاتے تھے ان میں خون، مثانے اور معدے کا کینسر کم دیکھنے میں آیا۔تاہم تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ’ٹِم کی‘ کا کہنا ہے کہ اس ایک مطالعے کی بنیاد پر حتمی نتائج مرتب نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سرِدست یہ شواہد اتنے قوی نہیں کہ لوگوں کو اپنے غذائی معمولات تبدیل کرنے کو کہا جائے، بالخصوص ان لوگوں کو جو متوازن غذا کھاتے ہیں۔