بیت اللہ محسود کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ پاک فوج کے ساتھ صلح کیلئے تیار ہو گیا تھا‘ مفتی کفایت اللہ کا انکشاف

جمعہ 28 اگست 2009 16:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست ۔2009ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سرحد اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مولانا مفتی کفایت اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیت اللہ محسود کو اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ پاک فوج کے ساتھ صلح کرنے پر تیار ہو گیا تھا میڈیا کی آزادی کے لئے بھی عدلیہ کی آزادی کی طرح جدوجہد کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مردان پریس کلب میں صدیق باچا کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دونوں فریقین سے اپیل کی تھی کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپریشن بند کردیا جائے تاہم حکومت نے ہماری اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آپریشن میں مزید تیزی پیدا کردی۔

متعلقہ عنوان :