کراچی، پر تشدد واقعات میں تین افراد ہلاک

بدھ 14 اکتوبر 2009 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر ۔2009ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں جعفروالی گلی سے چوبیس سالہ اسحاق کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔

(جاری ہے)

ادھر بہادر آباد میں نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر بیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا ۔ پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان سے چوبیس سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جسے اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :