جنوبی وزیرستان، آپریشن راہ نجات کے دوران سکیورٹی فورسز نے حملے میں مزید آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جھڑپ میں چار اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

پیر 9 نومبر 2009 15:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔9نومبر۔2009ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن راہ نجات کے دوران سیکیورٹی فورسز نے حملے میں مزید آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جھڑپ میں چار اہلکار شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مکین میں سیکیورٹی فورسز کے راکٹ حملے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے، اسی علاقے میں جھڑپ میں چار اہلکار شہید ہوگئے،مکین میں سیکیورٹی فورسز مورچے قائم کر رہی ہیں۔ سراروغہ جنڈولہ محور ، شکئی اور کنی گرم میں فورسز نےپوزیشن مستحکم بنالی ہے۔