بہاولنگر ،مسافر بس نے راہگیروں کو کچل دیا، دوجاں بحق ،دوزخمی

منگل 22 دسمبر 2009 13:58

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) بہاولنگرسے گجرات آنے والی مسافربس ماڑی میاں صاحب کے قریب رکشہ کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجےمیں دو راہگیر جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں اشرف اور لطیف شامل ہیں ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔