بھارتی رہنما کنفیوژن کا شکار ہیں، شاہ محمود قریشی

منگل 5 جنوری 2010 13:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05جنوری۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی رہنما کنفیوژن کا شکار ہیں ، ان کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو سنجید گی سے سوچناچاہئے کہ وہ کیا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے بھارت سیاسی مجبوریو ں کے باعث مذاکرات سے گریزاں ہے ۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنرل دیپک کپور کے بیا ن کو غیر ذمہ دارانہ قرا ر دیا ہے جبکہ پاکستان نے انسانی بنیا دوں پر سو بھارتی ماہی گیر رہا کئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنیو ا کنو نشن کا احترام کرتے ہیں جبکہ پاک بھارت امن مذاکرات کے امکانا ت موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس پہلے پاکستان پر انگلی اٹھاتی تھی اب امداد کی بات کرتی ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف پا کستان نے کا میاب حکمت عملی اختیار کی جس کے باعث دنیا دشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کر دار کی معترف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاملا ت کے حوالے سے ماحول اب تبدیل ہورہا ہے ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی حوالے سے نہ تو احساس کمتری کا شکا ر ہونا چاہئے اور نہ ہی اپنے اوپر خوف طار ی کر نا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کو ششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو سمجھا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :