ایف بی آر لیگل ونگ میں قابل وکلاء کا تقرر کرے،شعیب سڈل

پیر 15 مارچ 2010 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لیگل ونگ میں ایماندار، قابل اور ٹیکس کے ماہر وکلاء کاتقررکرے۔ ایک شہری نے ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کے عمل کو معمول بنانے کیخلاف شکایت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس شکایت پردئیے گئے فیصلے میں وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت تربیتی اداروں کے ٹریننگ ماڈیولز میں جامع طریقہ کار شامل کیا جائے۔

اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں فائل کرنے والے اہلکاروں کو مانیٹر کیاجائے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ریمارکس میں کہا کہ نچلے درجے کے ٹیکس عہدیداران کی تیار کردہ رپورٹس کی منظوری معمول بن گیا ہے ۔ وقت اور قومی خزانے کا ضیاع روکنے کیلیے یہ رحجان تبدیل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :