آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، عمارات پر قومی پرچم لہرایا گیا، سیمینار اور تقاریب کا انعقاد
منگل 23 مارچ 2010 13:37
(جاری ہے)
پاک فضائیہ کے ائیر وائس چیف مارشل سہیل امان نے چیف آف ائیر اسٹاف اور پاک فضائیہ کے ائیر مینوں کی جانب سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر ائیر وائس چیف مارشل نے گیسٹ بک میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ علامہ اقبال نے شاہین کو جو نظریہ پیش کیا پاک فضائیہ اس پر کار بند رہ کر ملک کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ مینار پاکستان پرسکولوں کے بچوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی۔ جنھوں نے ملی نغمے پیش کئے اور وطن سے محبت کا اظہارکیا ۔کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کابینہ کے دیگرارکان کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ نے کہاہے کہ پاکستان بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیاگیاہے۔ ان قربانیوں کو سامنے رکھ کر ملک کی ترقی کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تیئس مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی۔ لاہور ‘کراچی‘کوئٹہ‘ پشاور‘ راولپنڈی ‘اسلام آباد ‘حیدر آباد‘ فیصل آباد‘ملتان اور دیگر شہروں میں یو م پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا-مقررین نے اکابرین کی قربانیوں اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے اور اتحاد قائم رکھا جانا چاہئے -قائدین اور عوام کو سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی ‘یکجہتی اور ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا-اس موقع پر سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمشنز میں قومی پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوئیں۔یہ دن 1940 ء میں لاہور میں منظور ہونے والی اس تاریخی قرار داد کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنے علیحدہ وطن کے قیام کو اپنی منزل قرار دیا تھا۔23مارچ1940 وہ تاریخی دن ہے جب برصغیرکے مسلمانوں نے اپنی منزل کا تعین کیا اورصرف سات سال بعد ہی دنیا کے نقشے پر ایک نیا آزادملک قائم کرکے دکھادیا۔منٹوپارک لاہورکا یہ تاریخی گراونڈجہاں 21 ،,22 اور 23 مارچ 1940 کوآل انڈیا مسلم لیگ کاسالانہ اجلاس قائداعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں واضح کیا گیا کہ برصغیر کے مسلمان ایک الگ قوم ہیں اوروہ جداگانہ سماجی ثقافتی اور مذہبی پس منظر رکھتے ہیں۔23 مارچ کو قراردادلاہورمنظورہوئی اور سات سال کی جدوجہد اوربے شمار قربانیوں کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آگیا۔ قرارداد لاہور کی یاد میں اس تاریخی جگہ پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
-
نگران حکومت کے بروقت فیصلے سے گندم کی قلت پر قابو پایا گیا
-
مستقبل کے سائبر ٹرک کی جرمنی میں نمائش، امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی پیشکش
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.