مزدور،کسان اورغریب عوام پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں،خورشید شاہ

منگل 27 اپریل 2010 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مزدور، کسان اور غریب عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اور اثاثہ ہیں، حکومت نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ غریبوں کا چولہا بجھنے نہیں دیا جائے گا،اس موقع پر ایپکاکے وفد وفاقی وزیر کو اپنےمطالبات پیش کئے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔