وزیراعظم نے چھٹی لیبر پالیسی 2010ء کا اعلان کردیا، کم سے کم اجرت 7 ہزار روپے مقرر، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا، ضلعی، صوبائی اور وفاقی سطح پر سہ فریقی مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی بذریعہ چیک ہوگی، اولڈ ایج بینیفٹ کیلئے عمر کی حد 55 سے کم کرکے 50 کردی گئی برطرف ملازم کو 15 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی، نجی ہسپتالوں میں بھی طبی سہولت کا انتظام کیا جائے گا، پیپلز پارٹی شروع سے مزدور دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے ، مزدوروں کے جتنے بھی ادارے قائم ہوئے ، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور میں بنائے گئے،یوسف رضاگیلانی کاکنونشن سے خطاب
ہفتہ 1 مئی 2010 16:02
(جاری ہے)
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ نئی لیبر پالیسی کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں بھٹو نے عمر بھر مزدوروں کیلئے کام کیا اور مزدوروں کے جتنے بھی ادارے قائم ہوئے وہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور میں بنائے گئے پیپلز پارٹی شروع سے مزدور دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم نے ملازمتیں دیں اور مقدمات بھی جھیلے عوامی خدمت کا ہمارا عزم جاری ہے لیبر پالیسی پارٹی منشور کا حصہ تھی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 5 کروڑ مزدور موجود ہیں اور ہم ان کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہم مزدوروں کے استحصال کے خلاف ہیں ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لیبر پالیسی کی چیدہ چیدہ خصوصیات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مزدور اور محنت کش کی کم سے کم اجرت 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کردی گئی ہے لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی، صوبائی اور وفاقی سطح پر سہ فریقی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں مزدوروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے یونیورسل رجسٹریشن سکیم کے تحت تمام محنت کشوں کو پچھلی عمر میں مراعات دی جائیں گی کنٹریکٹ مزدوروں کو مستقل کیا جائیگا اور اس عمل کو کم سے کم مدت میں مکمل کیا جائیگا محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی بذریعہ چیک ہوگی اور تنخواہ بینک میں جائے گی، ریٹائرڈ صنعتی مزدوروں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اولڈ ایج بینیفٹ کے تحت پنشن کے حصول کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال سے کم کرکے 50 سال کردی گئی ہے پنشن میں اضافہ کیا جائیگا، مزدوروں کے بچوں کو فنی تعلیم دی جائے گی اور میٹرک ٹیکنیکل سکیم شروع کی جائے گی ملک بھر میں افرادی قوت سنٹر قائم کئے جائیں گے اور لیبر انفارمیشن سسٹم وضح کیا جائیگا ورکرز ویلفیئر فنڈز کو مستحکم کیا جائیگا اور پیرا میڈیکل سروسز میں اضافہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ افرادی قوت پاکستان کا سرمایہ ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اہم عنصر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ہیں ہم بیرون ملک ملازمتوں میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے ذریعے سمارٹ کارڈ کا اجراء کیا جائیگا مزدوروں کی تعلیم، صحت اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا جائیگا، ملازمت سے برطرف ہونے والے محنت کش کو 15 ہزار تک امداد دی جائے گی جن علاقوں میں سرکاری ہسپتال نہیں ہونگے وہاں نجی ہسپتالوں میں مزدوروں کو طبی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت خورشید شاہ نے کہا کہ لیبر پالیسی کی منظوری میں ہم وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت تمام وزرائے اعلی اور بالخصوص صدر آصف علی زرداری کے شکرگزار ہیں ۔ پیپلز پارٹی غربت کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہمارا اور مزدوروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے 6 ہزار ماہانہ میں ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہوجاتی ہے اس لئے کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا ہے یہ درست ہے کہ ہم اس لیبر پالیسی سے دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہا سکتے مگر اپنے تئیں اقدامات کررہے ہیں ۔پیپلز لیبر بیورو کے صدر چوہدری منظور اور سیکرٹری لیر طارق پوری بھی سٹیج پر موجود تھے تقریب میں متعدد وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی ۔ کنونشن سنٹر میں ملک بھر سے مزدور تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مزدوروں نے اس موقع پر پرجوش نعرے بازی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.