حکومت نے سال دو ہزار دس کو خواندگی کا سال قرار دیا ہے، مشیر تعلیم سردار آصف

بدھ 5 مئی 2010 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2010ء) وزیراعظم کے مشیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ حکومت نے سال دوہزار دس کو خواندگی کا سال قرار دیا ہے اور خواندگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قومی کمیشن برائے ترقی انسانی وسائل کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم بالغاں کیلئے فنڈز فراہم کرے گی جبکہ اسے ڈونر اداروں کی معاونت بھی حاصل ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ جامعات میں خواندگی کے شعبے بھی قائم کیے جائیں گے اور میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ این سی ایچ ڈی کی سربراہ نفیسہ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کمیشن نے رواں سال خواندگی کے بارے میں مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے جن میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بنائی جائے گی ۔ اجلاس میں تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :