اپوزیشن کی میڈیا کی حق میں قرار داد کی مخالفت سے منافق ن لیگ بے نقاب ہو گئی،اپوزیشن لیڈر ظہیرالدین

منگل 13 جولائی 2010 15:05

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی۔2010ء) اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو میڈیا کے حق میں قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے سے منافق ن لیگ پوری طرح بے نقاب ہو گئی ،میڈیا کے خلاف قرارداد منظورکروانے والے قانونی منشی کو منافقانہ تقریر پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر من گھڑت الزام لگا کر ن لیگ اپنے جرم پر پردہ نہیں ڈال سکتی ، جب تک وزیراعلیٰ میڈیا سے غیر مشروط معافی نہیں مانگتے صحافی برادری کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اپوزیشن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ سپیکر کے چیمبر میں اس وقت اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا تھا جب میڈیا کے خلاف قرارداد لانے کے حکومتی عزائم کا انکشاف ہوا ، انہوں نے کہا کہ آ ج بھی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے دم چھلے اراکین نے میڈیا کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے حق میں دلائل دیئے ، انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے گماشتوں نے آزاد عدلیہ اور فعال میڈیا اور قومی اداروں کی آئینی حیثیت کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا روز نامہ ”جنگ“ کے دفتر کو آگ لگوائی اشتہاری کوٹے کو انتقامی ہتھکنڈوں کے لیے استعمال کیا اور آ ج پھر انہیں موقع ملا ہے تو یہ فعال میڈیا کا گلا کاٹنے کے درپے ہیں ، دریں اثناء پاکستا ن مسلم لیگ پنجاب و لاہو رکے عہدیداروں نے شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیا کے خلاف منظور ہونے والی قرارد اد کے خلاف چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور صحافی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا مسلم لیگی عہدیداروں اور کار کنوں نے جعلی خادم جعلی قرارداد نا منظورکے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ میاں شہباز شریف صحافیوں سے معافی مانگیں اور میڈیا کے حق میں لائی جانے والی قرارداد کی حمایت کریں ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیرالدین سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد اکر م چوہدری شعبہ ء خواتین کی صدر شاہانہ فاروقی یوتھ ونگ کے رہنما میاں اظہر ، میاں ادیب اراکینِ اسمبلی منور منج ، عامر سلطان چیمہ ، چوہدری عبداللہ یوسف، محمد شفیق خان، عامر طلال گوپانگ، خالدجاوید اصغر گھرال ، چوہدری شیر علی ، طاہر اقبال چوہدری اور خواتین اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی ، مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا کی آزادی کے دشمن اور میڈیا مخالف قرارداد کے ماسٹر مائنڈ صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :