پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برات 27جولائی کو منائی جائے گی

پیر 19 جولائی 2010 14:21

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی۔2010ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برات14شعبان المعظم بمطابق 27جولائی منگل کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مساجد میں شب بیداری ،محافل ذکرواذکار ،محافل نعت ،محافل درود وسلام اور کانفرنسیں منعقد ہوں گی ،جس میں علمائے کرا م اور دانشور شب برات کی فضیلت تفصیل سے بیان کریں گے ،اور حضور پاک کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی بھی ڈالی جائے گی ،اس بابرکت رات کو لوگ نوافل ،تلاوت قرآن پاک اور دیگر عبادات میں گزاریں گے ،اور اپنے عزیزواقارب ،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ،شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا،اس موقع پر مساجد کوخوبصورتی سے سجایا جائے گا ،شب برات کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کردیا گیا ہے ،اور دہشت گردی میں ملوث مفرور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،مذہبی جماعتوں نے شب برات کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :