Live Updates

عمران خان کا صدر زرداری کے دورہ برطانیہ کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے اعلان

اتوار 1 اگست 2010 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ یکم اگست ۔ 2010ء) پاکستان تحریک انصاف نے صدر آصف علی زرداری کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ صدر کے دورہ برطانیہ کے خلاف تحریک انصاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ملکی مفادات کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور امراء کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات