متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، صدر زرداری

منگل 7 ستمبر 2010 19:01

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، تمام متاثرین کی بحالی کا عمل مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب کے متاثرین سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن نصیب اللہ بازئی نے صدرمملکت کو بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال اور اس سے پہنچنے والے نقصانات و سیلاب کے متاثرین کے حالات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلا ب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :