حسین حقانی کا بیان لندن میں ریکارڈنہیں کرسکتے ، کمیشن

پیر 26 مارچ 2012 11:40

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میمو کمیشن کے اہم کردار اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا بیان لندن میں ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے جبکہ میمو کمیشن کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کمیشن سے استدعا کی تھی کہ چونکہ منصور اعجاز کے دنیا کی متعدد ایجنسیوں سے تعلقات ہیں جس کے باعث حسین حقانی کو پاکستان میں خطرات ہیں اور امریکہ اور برطانیہ محفوظ ہیں لہذا وہاں بیان ریکارڈ کر لیا جائے ۔

اس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کا بیان لندن میں ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا ، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔اس سے قبل حسین حقانی نے کمیشن کے روبرو پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :