ملالہ روبہ صحت، سہارے سے کھڑی ہو سکتی ہے ، ڈاکٹرز

اتوار 21 اکتوبر 2012 12:35

برمنگھم (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21اکتوبر۔ 2012ء) قوم کی دعائیں رنگ لا رہی ہیں اور ملالہ یوسف زئی کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹرزکاکہناہے کہ گل مکئی سہارے کے ساتھ کھڑی ہوسکتی ہیں۔دعائیں رنگ لا رہی ہیں،کوئن ایلزبتھ اسپتال برمنگھم کے مطابق ملالہ کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ آرام اور سکون سے ہیں۔ملالہ نے ایک بارپھر بہتر ریسپانس دیا۔

ملالہ ادویات کے زیراثرہیں۔ڈاکٹر ڈیو روسر کے مطابق سرجری سے پہلے ملالہ کو آرام کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ملالہ کی ری کسٹریکٹیوسرجری کی جائے گی۔گل مکئی کو مکمل صحت یاب ہونے کیلئے کافی وقت درکار ہے ۔ڈاکٹرزچاہتے ہیں کہ ملالہ اس قدر تندرست ہوجائے کہ اس کی ری کنسٹریکٹو سرجری کی جاسکے ۔ملالہ کے دماغ کی ہڈی تبدیل کی جائے گی ۔ اس کیلئے ڈاکٹرز اس کے جسم سے ہڈی کا ٹکرا نکالیں گے یا پھر ٹائٹینیم کی پلیٹ کی مدد سے ری کنسٹریکٹو سرجری کی جائے گی۔جس میں کئی ہفتوں سے مہینوں کاوقت لگ سکتا ہے ۔ ڈاکٹرزکاکہناہے کہ ملالہ مکمل طورپر خطرے سے باہر نہیں البتہ ڈاکٹرز کو قومی امید ہے کہ ملالہ صحت یاب ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :