سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
منگل 30 اپریل 2024 22:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی ، قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے ، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے ، سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہےجس میں نہایت مفید بات چیت ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس کے لئے بھی بے حد شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کے لئے بھرپور تیاری کی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: ڈبلیو ایچ او چیف کا العودہ ہسپتال کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
-
چوہدری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
-
راؤف حسن پرحملہ پیغام تھا کہ جو بھی پی ٹی آئی کا مئوقف پیش کریگا، یہ اس کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے
-
آئی ایم ایف سفارش،ادویات پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ
-
راؤف حسن پر حملے کا واقعہ جتنا افسوسناک ہے اتنا ہی ضروری اس کی تحقیقات کی جائیں
-
اعلی عدالتوں کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کیلئے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جمع
-
پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دارتصور کرتا ہے‘ وزیراعظم
-
سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
-
ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
-
پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا ہتک عزت قانون کیا ہے؟
-
نجی پاور پلانٹس کے کپیسٹی چارجز کے نام پر عوام سے 17 روپے فی یونٹ وصول کرنے کی تیاریاں
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی کرپشن کی داستانیں مغربی ممالک کے نصابی کتب میں پڑھائی جا رہی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.