”شہبازشریف جیسا لیڈر ہمارے پاس ہوتا تو سری لنکا بہت عرصہ پہلے ڈینگی پر قابو پاچکاہوتا“ پہلے ہم یہاں سکھانے آئے تھے اور اب یہ سیکھنے آئے ہیں کہ کس طرح اتنی مختصر مدت میں پنجاب نے ڈینگی پر موثر قابو پایا،ڈینگی کے خلاف مہم میں وزیراعلیٰ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنادیا،عالمی ڈینگی کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مقررین کا شہباز شریف حکومت کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین
ہفتہ 10 نومبر 2012 21:02
(جاری ہے)
سری لنکا کے ہی ایک اور ماہر ڈاکٹر تسیرا نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈینگی کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پنجاب میں کمی آئی ہے اور اس کا سہرا شہبازشریف کے سر ہے۔ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہر ڈاکٹرسچترا جنہیں عالمی سطح پر ”ملکہ ڈینگی“کہا جاتا ہے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی واقعی ایک حوصلہ مند قوم ہیں۔
ڈینگی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوامی نمائندوں اور سرکاری ملازمین نے آزمائش کی گھڑی میں دن رات کام کرکے ثابت کیاکہ اہل پنجاب بڑی سے بڑی مشکل کے سامنے ڈٹ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف مسلسل کئی ہفتے تک علی الصبح ڈینگی کے حوالے سے اجلاس بلاتے تھے جس میں بڑی محنت کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی طے کی جاتی تھی۔ سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہاکہ گزشتہ برس جب ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھرے پڑے تھے تو وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پہلی بار حکومتی مشینری نے روایتی طریقہ اپنانے کی بجائے خدمت کے جذبے سے کام کیا۔ سری لنکا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ماہرین نے بروقت ہماری رہنمائی اور تربیت کی جس کے باعث امسال ہم ڈینگی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوئے ہیں۔ ڈینگی مہم کی چیف موبلائزر بیگم شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیداکرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی اس پر ہم ان کے ویژن کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس ساری مہم میں وزیراعلیٰ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰٰ کی بصیرت افروز قیادت نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔ مستقبل میں بھی اس موذی مرض سے نمٹنے کے لئے یہی جذبہ جاری رکھنا ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ناصر خان درانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود سوتے تھے نہ ہمیں سونے دیتے تھے لیکن ان کے جاگنے سے کئی افراد موت کی نیند سونے سے بچ گئے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ نے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے جن افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ان میں مرحوم سیکرٹری ماحولیات سعید اقبال واہلہ کا صاحبزادہ، کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین،ڈاکٹر ریاض احمد، قاری عارف، ای ڈی او محمد اقبال، ای ڈی او محمدپرویز، محمد یونس زاہد، اخلاق علی خان، فرح اطہر، عنصر محمود، اسماء کنول، آصف محمود، محمد افتخار، آصف اقبال، حافظ عبدالرحمن، محمد شکیل، سہیل بٹ، سجاد دارا، مریم فاروق اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.