ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کو تحریر ی بیان قلمبندکرادیا، کاروبار کے لیے رقوم وصول کیں تھیں جو واپس کردیں ،ارسلان افتخارکاموقف،شعیب سڈل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کی باتیں لندن کے گواہوں کو ڈرانے کے حربے ہیں ،احمد خلیل 26 نومبر کو کروڑوں روپے کے ثبوت پیش کرینگے، زاہد بخاری کی میڈیاسے گفتگو
جمعہ 23 نومبر 2012 22:41
(جاری ہے)
شعیب سڈل کمیشن کے ذرائع کے مطابق لندن میں فلیٹ ،گاڑی اور ہوٹل میں 45 لاکھ خرچے کے ثبوت ملے ہیں ۔وزارت داخلہ نے تاحال فریقین کے نام اسی سی ایل میں نہیں ڈالے ،احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کمیشن کے پاس توہین عدالت کے اختیارات ہیں ۔
دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سڈل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے ،یہ سڈل کمیشن نہیں بلکہ ارسلان کمیشن ہے ۔انھوں نے کہاکہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی باتیں لندن کے گواہوں کو ڈرانے کے حربے ہیں ،احمد خلیل 26 نومبر کو کروڑوں کے ثبوت پیش کریں گے۔زاہد بخاری نے کہاکہ سلمان ،ساجد بشیر لندن سے آکر کمیشن کو ثبوت دینا چاہتے ہیں،،شعیب سڈل کمیشن کے پاس نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار نہیں ،سپریم کورٹ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست تین مرتبہ مسترد کر چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گواہوں کو توہین عدالت کی دھمکیاں دی گئیں ،ارسلان افتخار کرپشن کے ثبوت عدالت کو دےئے ۔زاہد بخاری نے کہاکہ سلمان ،ساجد بشیر کے پاس ارسلان بارے ثبوت ہیں،ارسلان کو بری کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.