کھانسی سیرپ کیس‘ 3ملزمان 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،شاہدرہ میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات ضبط، فیکٹری کا مالک فرار،کھانسی کا سیر پ پینے والا ایک اورشخص دم توڑگیا،شاہدرہ ٹاؤن کے مکینوں کااحتجاجی مظاہرہ ،حکومت سے علاقے میں نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

منگل 27 نومبر 2012 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27نومبر 2012ء ) لاہور کی مقامی عدالت نے کھانسی کے سیرپ سے ہونے والی ہلاکتوں کے 3ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب شاہدرہ میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، محکمہ صحت نے بھاری مقدار میں جعلی ادویات ضبط کرلیں جبکہ فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا۔ ادھرکھانسی کا سیرپ پینے سے 17 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف شاہدرہ ٹاؤن کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،حکومت سے علاقے میں نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

منگل کو گرفتار 3ملزمان فدا،عبدالرؤف اوررضوان کوجوڈیشل مجسٹریٹ وکیل انجم کے سامنے پیش کیاگیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزموں کا7روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیاتھا۔ دریں اثناء اسپتال ذرائع کے مطابق کھانسی کا سیر پ پینے والا ایک اورشخص دم توڑگیا، جس کے بعد کھانسی کاسیرپ پینے سے ہلاک افرادکی تعداد 17 ہوگئی۔

25سال کا بلال شاہدرہ کارہائشی اورمیواسپتال میں داخل تھا۔دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے شیرازپارک میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپا مار کربھاری مقدار میں جعلی ادویات تحویل میں لے لیں جن میں زیادہ کھانسی کے سیرپ تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہورکا کہناتھاکہ محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اورجعلی فیکٹریوں کے خلاف بھرپورایکشن لے رہے ہیں۔

ادھر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے سراج ٹاون کے میکنوں نے جعلی زہریلی ادویات پینے سے 17 افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اہل علاقہ بتایا کہ ان کے علاقہ میں عرصہ سے جعلی ادویات استعمال کیا جارہا ہے جس کو روکنے کے لیے آج تک محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کبھی ایکشن نہیں کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قصور وار افراد کے خلاف سخت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :