پی اے سی نے ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت پیداوار اور سیکرٹری تجارت آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب

منگل 27 نومبر 2012 18:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27نومبر۔2012ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت پیداوار اور سیکرٹری تجارت کو آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پی اے سی کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر، وزارت پیداوار اور تجارت کے سیکرٹریز کو آئندہ ہفتہ پی اے سی میں طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے اور پی اے سی کو بتایا جائے کہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی میں مقامی صنعت کے مفادات کا کس حد تک خیال رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :