پاکستانی معاشرے کے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وابستگی اور کردار قابل ستائش ہے ، یونیسکو اور یونیسف کا پاکستان بالخصوص فاٹا کے علاقہ میں مستقبل کے سماجی و معاشی اقدامات کے لئے پروگرام کے مرتب کردہ اعدادوشمار سے استفادہ کرنے پر آمادگی کا اظہار ،وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ سے اقوام متحدہ کے یونیسکو اور یونیسف کے اعلیٰ حکام کی ملاقات
بدھ 5 دسمبر 2012 20:26
(جاری ہے)
ڈاکٹر کوزیو نے بی آئی ایس پی کی طرف سے وسیلہ تعلیم کے ذریعہ فروغ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو بی آئی ایس پی کے اعدادوشمار سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہے جنہیں تعلیم اور غربت کے حوالہ سے مشترکہ منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک شفاف ادارہ ہے جس نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں موثر اقدامات کئے ہیں اور آئندہ برسوں میں ان کے زبردست نتائج سامنے آئیں گے۔ فرزانہ راجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں یونیسف کے نمائندہ ڈین روہرمن نے بی آئی ایس پی کے اعدادوشمار کے موثر ہونے کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کے ان کا ادارہ پاکستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں کے حوالہ سے ان اعدادوشمار سے پہلے ہی مستفید ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے اقدامات سے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں اور یہ پہلو پاکستان میں خواتین کے ساتھ ساتھ ان کی بااختیار میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ان حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران فرزانہ راجہ نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی اقوام متحدہ کے ہزاریئے کے اہداف (ایم ڈی جیز) کی مناسبت سے غریب عوام کی سماجی و معاشی بہتری کے لئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے گھر کی خواتین ، نوجوانوں اور بچوں کی بااختیاری کے ذریعہ مستحق خاندانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں بہم پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے یونیسکو اور یونیسف دونوں اداروں کو پاکستان میں فلاحی پروگراموں کے حوالے سے ہر ممکن معاونت بہم پہنچانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کار کے مختلف امکانات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شریک کار اداروں کی معاونت سے بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.