پشاور، مضر صحت مرغیوں سے بھرے پکڑے گئے2 کنٹینرزنیٹو کے نکلے

بدھ 12 دسمبر 2012 17:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) پشاورمیں ذبح شدہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینرز نیٹو کے نکلے۔ پشاور کی مقامی انتظامیہ نے دونوں کنٹینرز 8 دسمبر کو پشاور کے علاقہ چمکنی سے برآمد کئے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور کے اسسٹنٹ کوارڈی نیشن آفیسرحبیب اللہ عارف کے مطابق پشاورچمکنی سے برآمد کئے گئے ذبح شدہ مرغیوں کے کنٹینرزنیٹو فورسزکے تھے، جو کچھ عرصہ قبل چوری کیے گئے تھے۔ اے سی او پشاور نے کہا کہ مرغیوں کے مضرصحت ہونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ ابھی نہیں ملی۔ پشاور کی مقامی انتظامیہ نے 8 دسمبر کو علاقہ چمکنی میں چھاپہ مارکر ذبح شدہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینرز برآمدکئے تھے جبکہ دو افراد کو گرفتارکیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :