سعید اجمل آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میچ کھیل کر واپس وطن پہنچ گئے، ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر درست ہے ‘ یقینا بھارت سے جیت کر آئیں گے‘دورہ بھارت میں شائقین کو سرپرائز دوں گا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 13 دسمبر 2012 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی کرکٹ اکیڈمی سے قومی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔
سعید اجمل نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر درست ہے ‘ یقینا ہم بھارت سے جیت کر آئیں گے‘ کرکٹ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اس کیلئے بہت کچھ کر نا چاہتاہوں‘ مخالف ٹیم کو شکست دینا ہرمیچ میں میری ترجیح رہا ہے ‘دورہ بھارت میں شائقین کو سرپرائز دوں گا۔ سعید اجمل نے کہا کہ میں جب سے ٹیم میں شامل ہوا ہوں ہمیشہ پی سی بی کے فیصلوں اور میرٹ کی پابندی کی ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان میرٹ کے مطابق کام کرے تو اسے کسی بھی شعبے میں مسائل کا سامنا نہیں ہو تا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم ایک خاندان کی اہمیت رکھتی ہے اس میں جب تمام کھلاڑی مل جل کر چلیں گے تو اس سے ٹیم مضبوط ہو گی اور ہم کسی بھی مخالف ٹیم کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہوں گے دورہ بھارت کیلئے بھی بھر پور پریکٹس کر ینگے جس طرح ٹیم تشکیل دی ہے یقینا ہم بھارت سے جیت کر آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.